ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / 30اپریل اور7مئی کو پی یو سی اور ایس ایس ایل سی کے امتحانی نتائج کا ہوگا اعلان

30اپریل اور7مئی کو پی یو سی اور ایس ایس ایل سی کے امتحانی نتائج کا ہوگا اعلان

Sun, 15 Apr 2018 13:11:17  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو 15؍اپریل (ایس او نیوز)محکمہ تعلیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہوکر 17مارچ کو ختم ہونے والے پی یو سی سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30اپریل کو ہوگا اور 23مارچ سے شروع ہوکر 6اپریل کو اختتام پزیر ہونے والے ایس ایس ایل سی کے نتائج 7مئی کو ظاہر کیے جائیں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ پی یو سی کے پرچوں کی جانچ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اورایس ایس ایل سی کے پرچوں کی جانچ کا کام جاری ہے، جو کہ اپریل کے آخری ہفتے میں متوقع طور پر اختتام کو پہنچے گا۔واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امسال دونوں بورڈز کے امتحانات وقت سے پہلے کروائے گئے تھے تاکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہونے کی وجہ سے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی الٹا اثر نہ پڑے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تاریخوں کو نتائج کے اعلان کے بعد دوسرے دن متعلقہ کالجو ں اور اسکولوں میں نتائج دستیاب ہونگے۔


Share: